اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ خراب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔
خط کے متن میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے امریکا سے ٹریک ٹو ملاقاتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قوم اور اداروں کے درمیان یکجہتی سے ہی موجودہ حالات سے نمٹا جا سکتا ہے، وزیراعظم قوم کی قیادت کریں، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوگی۔