کراچی اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی اور اقوامِ متحدہ، عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف اتوار کو 4بجے دن مزارِ قائد تا تبت سینٹر ’’سپورٹ روہنگیا مارچ ‘‘ منعقد ہوگا،خواتین کے لئےمزار قائد سے تبت سینٹر تک سڑک کا ایک ٹریک مختص کیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق مارچ کی قیادت کریں گے، حافظ نعیم الرحمن نے اپیل کی کہ اہل کراچی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور روہنگیا فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔