• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Girl Murdered After Refused Marriage Purposal In Sehwan

سیہون میں مبینہ طور پر با اثر شخص نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو قتل کر دیا، ورثا نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاوں جھانگارا میں پیش آیا ۔ لڑکی کے والدغلام قادر خاصخیلی نے الزام لگایا ہے کہ خانوحانی نامی بااثرشخص نے بیٹی کارشتہ مانگا تھا، رشتہ دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اہل خانہ کو زدوکوب کیا اور لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی ۔

لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، جلد ملزم کو گرفتار کرلیاجائے گا ۔

تازہ ترین