کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی غلط اندازے میں نہ رہے نہ کسی مہم جوئی کا سوچے،پاک فوج کنٹرول لائن پرکسی بھی مہم جوئی کا مہلک جوا ب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پربٹل اور داور رندی سیکٹرز کا دورہ کیا ۔
کور کمانڈر نے کنٹرول لائن پرخدمات سرانجام دینے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے بھارتی فوج کی اشتعال انگزیوں کا موثر جواب پر فورسز کی تعریف کی۔
انہوں نے بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے تحفظ پر فورسز کو داد دی۔
کور کمانڈر نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاک فوج کنٹرول لائن پرکسی بھی مہم جوئی کا مہلک جوا ب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔