امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم روہنگیا مسلمانوں کا ساتھ نہیں دے سکتے تو پاکستان کی قیادت کے حقدار نہیں ہیں۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ اس وقت تک نامکمل ہے جب تک پاناما میں شامل باقی چہروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میانمارمیں ایک ایک دن میں ایک ایک ہزار لوگ شہید کیے جارہے ہیں، لیکن او آئی سی کی جانب سے اب تک کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، عالم اسلام خاموش ہے۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ میانمار کے سفارتخانے کو بند کرکے سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے ۔
ان کا کہناتھاکہ پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کو بے نقاب کیا جانا ضروری ہے۔