• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، بہاولپور ،تھر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Healthdengue Virus Confirm In Faisalabadbhawalpur Thar

فیصل آباد، بہاول پور اور تھر کے مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج 40سالہ سجاد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،جس کےبعد فیصل آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد 14ہوگئی ہے۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال میں دو رو ز سے شدید بخار میں مبتلا 30 سالہ عمران میں ڈینگی کی تصد یق ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت تھر نے 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی،متاثرہ افراد کا تعلق مٹھی اور گاؤں ارنیارو سے ہے،رواں سال 20افراد تھر میں ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین