• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لینڈ مافیا کے اثر میں ہے، بلوم برگ رپورٹ

Karachi Is Under The Influence Of Land Mafia Bloomberg Report

عالمی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ کراچی میں زمینوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، مگر ساتھ ہی یہ شہر لینڈ مافیا کے اثر میں بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں بہت سی زمین غیر قانونی طور پر ریگولرائز کی گئی ہے۔ زمینوں کی قیمتوں میں اضافے سے کئی ادارے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آتے ہیں جن میں سے ایک کے نتیجے میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو بھی قتل کیا گیا جو غریبوں کو ان کی زمینوں کے حقوق دلانے کے لیے سرگرم تھیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق کراچی میں زمین کی قیمتیںسن 2016کے بعد سے اب تک 23فیصد بڑھ چکی ہیں، جبکہ قومی سطح پر زمین کی قیمتوں میں اضافہ 6 اعشاریہ 3فیصد ہوا ہے۔

تازہ ترین