ساہیوال(نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا گروپ اور یو بی ایل کے اشتراک سے ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے موضوع پر ساہیوال جمنیزیم ہال میں رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر شہریوں کی جانب سے جنگ گروپ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور سیاسی ،سماجی،صحافتی حلقوں کی جانب سے اصلاحی پروگرام کی بھرپور پذیرائی کی گئی ۔
ہنڈی سے انکار کے حوالے سے ملکی اور عوامی سطح پر نقصانات بارے رنگارنگ اصلاحی ڈرامے کا انعقاد بھی کیا گیا ، شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈرامے کو بہت پسند کیا اور فنکاروں کو دل کھول کر داد دی اسی سلسلے کے اگلے پروگرامز آج کمالیہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونگے جبکہ کل فیصل آبادمیں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔