پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ قانون میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پربھرتیاں روکتے ہوئے صوبائی حکومت سے جوا ب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز آصف یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرعلی حیدر سمیت نو افراد کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار محکمہ قانون میں بطور سینئرکلرک تعینات ہیں اور محکمے میں اسسٹنٹ کی نوپوسٹیں ہیں جو قانون کے مطابق درخواست گذاروں کو ترقی دے کر پر کی جائیں گی جبکہ محکمہ ان پوسٹوں پربراہ راست بھرتی کررہا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذامذکورہ پوسٹوں پردرخواست گزاروں کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت نے اسسٹنٹ کی پوسٹوں پربھرتی روکتے ہوئے محکمہ قانون سے جواب مانگ لیا۔