• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار بازار کے متاثرین کی مالی امداد کی سفارشات پر فوری عمل کیا جائے،اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ حادثہ کمیٹی کی مالی امداد کی سفارشات پر فوری عمل کیا جائے تاکہ لوگوں کے مالی نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ گزشتہ روز اتوار بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ جلد از جلد تمام متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو مکمل کرے اور ان کے مالی نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔ دورے کے دوران انہوں نے حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر علی اعوان اور اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین