چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو پالیسی بیان دینے کےلیے جمعہ کو طلب کر لیا۔
میاں رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف نے سابق وزیر داخلہ کا بیان اٹھایا تھا کہ ملک کو درپیش سنگین خطرات کا صرف چار افراد کو علم ہے، جن میں سابق وزیر اعظم، دو فوجی اور وہ خود شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سنگین خطرات کا موجودہ وزیر اعظم کو بھی علم نہیں۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو ہدایت دی کہ وہ جمعے کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پرایوان میں پالیسی بیان دیں۔