ٹھٹھہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ عبدالنعیم میمن کی عدالت نے منشیات کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تین کلو چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم عبدالرحمٰن عرف گورو کو چار سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، واضح رہے کہ ملزم کے خلاف گھارو تھانہ پر منشیات رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔