• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے عدم ثبوت پرا سپیکر اسد قیصر کیخلاف کیس بند کردئیے

پشاور(اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ’’ اسد قیصر‘‘ کیخلاف مبینہ کرپشن، غیر قانونی جائیدادیں بنانے ، اقربا پروری اور ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے عدم ثبوت کی بنیاد پر ان کے خلاف کیس بند کردئیے ہیں ، قومی احتساب بیورو نے سپیکر اسد قیصر کیخلاف بنی گالہ و مرغز صوابی میں جائیدادیں بنانے اوراختیارات کے ناجائز استعمال ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے، اقرباء پروری، ٹھیکوں میں کمیشن لینے اور غیر قانونی جائیدادیں بنانے کے الزمات پر انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیا اللہ آفریدی اور اے این پی نے نیب کی انکوائری کے دوران اسد قیصر سے ان الزامات سے بری ہونے تک اپنے منصب سے الگ ہوجانے اور سرکاری امور کی انجام دہی چھوڑ نے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التوا بھی جمع کرائی تھی تاہم گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عدم شواہد کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کیخلاف کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین