• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر داخلہ کا افغان شہریوں کی ملک بدری کا دفاع

German Interior Minister Defends The Deportation Of Afghan Citizens

جرمن وزیر داخلہ تھوماس دے میزیئر نے افغان شہریوں کی جرمنی سے اجتماعی ملک بدری کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

دے میزیئرکا موقف ہے کہ جن آٹھ افغانوں کو ایک ساتھ جرمنی بدر کیا گیا ہے، وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے جرائم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

ڈسلڈورف سے ان افراد کو لے جانے والا طیارہ آج بدھ کے روز کابل پہنچا۔

31مئی کو کابل میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے افغان شہریوں کے جرمنی بدر کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تازہ ترین