جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ فاٹاخیبرپختونخوا میں ضم کرنے فیصلہ ہواتومشکلات اور پیچیدگیاں ہوں گی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں لینڈ کا کوئی ریکارڈ نہیں،ان معاملات کودیکھنا اتنا آسان نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسفندیار ولی سے شکوہ ہے کہ وہ اس مسئلے کو متنازع بنا رہے ہیں، فاٹا کے مسئلے کو متنازع نہ بنایا جائے،آپ نے 2012ء میں بھی فاٹا کو متنازع بنایا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسفند یار ولی واضح کریں کہ انضمام کی صورت میں ڈیورنڈ لائن کیا ہوگی، کمیٹی بنا کر اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کرنا ہے تو پہلے ان کو اپنے گھروں میں آباد کرائیں۔