امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تین عشرے سے جس پارٹی کی حکومت ہے وہ پھر ووٹ مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل حل کرائیں گے۔ لوگوں کو پوچھنا چاہیے جو کام 31 سال میں نہیں کر سکے پھر ووٹ لے کر کیسے کریں گے۔
بھاٹی چوک میں این اے 120 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اگر کرپشن، مہنگائی، بے روز گاری ہے اور لینڈ اور ڈرگ مافیا وجود میں آیا تو یہ نواز شریف کی سیاست کے نتائج ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ کا مقابلہ قارون کی دولت، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹوں اور ظالم سٹیٹس کو سے ہے۔
نواز شریف نے پوری دنیا میں لاہور کو بدنام کیا۔ انہیں سپریم کورٹ نے نہیں اللہ تعالیٰ نے پکڑا ہے۔ جہازوں پر اڑنے والا جی ٹی روڈ پر آ گیا۔