لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز امتحانات کیلئے کلسٹر سینٹرز بنائیں گے ، جن سے شفافیت سے امتحانات لینے اور سکیورٹی میں مدد ملے گی۔ تمام تعلیمی بورڈ زکے سربراہان متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ کا تعین کریں گے جہاں کلسٹرسینٹرز بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے تعلیمی بورڈ لاہور کے کمیٹی روم میں پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز کے سربراہان و نمائندوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنا ہمارا فرض ہے ۔