• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا علی احمد ابو تراب کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں،ڈاکٹر فضل الرحمان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اہل حدیث یوتھ فورس بلوچستان میڈیکل کالج کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمان عبدالرحمان عبدالحمید جمیل الرحمان محمد زاہد عبدالصمد عبدالغفار لطف الرحمان ظاہر خان محمد رمضان شمس الرحمان حاجی شاہ ولایت شاہ نورالدین صفی الرحمان مشتاق بسم اللہ جان شاہ ولی حضرت گل جمعہ خان عبداللہ محمد عیسیٰ خان محمد فیصل ودیگر ساتھیوں نے مولانا علی محمد ابوتراب کو بیٹے سمیت اغواء کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا علی محمد تراب مذہبی سیاسی جماعت اہلحدیث کے صوبائی امیر اور پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ہیں مذہبی وسیاسی اور سماجی حلقوں میں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ مذہبی رواداری کے داعی رہے ہیں حکومت مولانا علی محمد ابوتراب اور انکے ساتھیوں کی جلدبازیابی کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین