• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے کبھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا، سراج الحق

Nawaz Sharif Never Recognized Judicial Decisions Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا میں نہ مانوں کی سیاست اور کرپشن راج کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے نوازشریف کی نظرثانی کی اپیلیں مسترد ہونے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کے لیے بھی اقدامات کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اب نوشتہ دیوار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب اسحاق ڈار کو بھی اخلاقاًمستعفی ہوجانا چاہیے جب تک عدالت اسحق ڈار کو کلیئر نہ کرے انہیں وزارت خزانہ چھوڑ دینی چاہیے۔

تازہ ترین