• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع تھی نظرثانی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی‘ مولانا فضل الرحمان

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی،کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔

جمعہ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا جب کہ محاز آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیئے، اس سے گریز کرنے پر سسٹم چلتا رہے گا اور سسٹم کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ مسلم لیگ کو ہی دیں گے، پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ کی حکومت ہے جب کہ الیکشن میں پنجاب کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، ہم نے شر پسند عناصر کو کمزور کیا لیکن ختم نہیں۔

تازہ ترین