اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔ اور آگے بڑھنا چاہیے،ابھی صرف نوا زشریف نااہل ہوئے ہیں دیکھنا ہوگا کہ آنے والے وقت میں سیاست کس طرف منہ موڑتی ہے ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔
اور آگے بڑھنا چاہیے۔ابھی صرف نوا زشریف نااہل ہوئے ہیں دیکھنا ہوگا کہ آنے والے وقت میں سیاست کس طرف منہ موڑتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کو بچائیں اور آگے بڑھے۔
حلقہ این اے120میں ہر کوئی کہہ رہا کہ ہم جیتیں گے ساری پارٹیاں کوشش اور محنت کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان نے اچھی کاوش کی ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی میچز ہونے چاہیے۔