راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) فیض آباد کے قریب مری روڈ پر ڈیوائیڈر پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں ، تقریباً ایک درجن جگہ سے ٹف ٹائلز غائب ہو چکی ہیں ، بجلی کے پولز لگانے کیلئے یہاں پر گڑھے کھودے گئے تھے جن کو فل ہی نہیں کیا گیا ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے حکام کی عدم توجہ کے باعث گزشتہ سال ڈیڑھ سال سے ان گڑھوں کو بھرا ہی نہیں سکا ۔ یہاں پر ایک جگہ سے جنگلا بھی ٹوٹ پڑا ہے مگر اس کی مرمت کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ہے ، فیض آباد پل سے لیکر پٹرول پمپ کے سامنے یوٹرن تک ڈیوائیڈر (گرین بیلٹ) میں پڑے بعض گڑھے سیکورٹی رسک بھی قرار دیئے جا رہے ہیں ۔