• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی لایا جانے والا 5ہزار لٹر کیمیکل ملا دودھ پکڑاگیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کی سربراہی میں مضر صحت دودھ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص دودھ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ویجی لنس سیل کی اطلاع پر ٹیم نے چوآ سیداں، کلرکہار میں علی الصبح ناکہ لگا کر گاڑی نمبر ایل ای ایس 6936میں کلرکہار سے راولپنڈی سپلائی کیلئے لایا جانیوالا کیمیکل اور پائوڈر سے تیار کردہ 5ہزار لٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تمام تر ناقص دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے بتایا کہ دودھ کے تمام ٹیسٹوں میں کیمیکل اور یوریا کی ملاوٹ ثابت ہوئی ہے جس کے استعمال سے سینکڑوں لوگ متاثر ہو سکتے تھے۔
تازہ ترین