اسلام آباد ( جنگ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اسد عمر سے لوکل گورنمنٹ الیکشن 2015ء میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ NA-49کے چیئرمین ، وائس چیئرمین کے ٹکٹ ہولڈرز اور کامیاب چیئرمینوں ا، وائس چیئرمینوں نے ملاقات کی اور چوہدری الیاس مہربان کے ٹکٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے پورے حلقہ میں بہترین تنظیم سازی کرکے پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کر دیا ہے، چوہدری الیاس مہربان سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ۔ اس موقع پر چوہدری الیاس مہربان نے اسد عمر کو بتایا کہ گزشتہ سات سال سے تحریک انصاف کے مرکزی دفترکے ذریعے عوام کی خدمت میں مصروف ہوں ۔