• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان میں عدم استحکام لانا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان

America Wishes To Bring Instability In Pakistan Fazal Ur Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں عدم استحکام لانا چاہتا ہے، اس کی ابتدا وہ سیاسی بحران سے کرنا چاہتا ہے۔

لکی مروت میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی وزیراعظم تھے پھر نہیں رہے،پھر بنے پھر نہیں رہے، اب بھی وزیر اعظم تھے اور نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکاملک میں سیاسی جھگڑا پیدا کرنا چاہتا ہے، بظاہر یہ تاثر ہوگا کہ یہ جھگڑا نواز شریف کے ساتھ ہے لیکن بیچ میں ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے باعث امریکا پاکستان کو نقصان پہنچائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج حالات جس نہج پر پہنچے ہوئے ہیں اس میں مسئلہ نواز شریف کا نہیں ہے۔

تازہ ترین