کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بی این پی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے آئے روزبڑی تعداد میں لو گوں کا پارٹی میں شامل ہو نا اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ سردار اختر جان مینگل وہ واحد لیڈر ہیں جن کو بلوچستان کے تمام اقوام کا مینڈیٹ حاصل ہے انہوں نے ضلع زیارت کے قبائلی عمائدین کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ چند دنوں میں مزید مختلف قبائل کے لوگ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت کااعلان کرینگے ۔