راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کےمطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ(ضمنی) 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر، دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ03اکتوبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6اکتوبر مقرر کی گئی ہے، بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق داخلہ فارم پروسیسنگ فیس 395روپے ہے، پرائیویٹ امیدواران ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائیں،مزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں۔ کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔