• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو الخیر زبیر کی سراج الحق سے ملاقات،مجلس عمل کو فعال کر نے کا فیصلہ

کراچی(پ ر) ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء پاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ادارہ نور حق کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر علامہ عقیل انجم قادری ،اسد اللہ بھٹو،علامہ قاضی احمد نورانی،حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر بھی موجود تھے دونوں جماعتوں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور لادینی عناصر کی کارستانیوں کو روکنے کیلئے دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے متحدہ مجلس عمل کو فعال کیا جائے گادونوں قائدین نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور اس پر عالمی اداروں کی خاموشی اور نام نہاد مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین