• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تربت سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ لیویز کے مطابق پیر کی صبح اطلاع ملی تھی کہ سڑک کنارے 2 افراد کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاشوں کی شناخت گلزار ولد نصیر اور وزیر علد علی کے نام سے ہوئی جو تربت کے علاقے ڈمپ کے علاقے کے رہائشی تھی۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز کے مطابق مقتولین کو نامعلوم افراد گولیاں مارکر لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین