• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی کھلاڑیوں کا پاکستانی لوک گیتوں پر رقص

کراچی گیمز میں شرکت کرنے والی نیپال کی گرلز کھلاڑی پاکستان کے رنگ میں رنگ گئیں، پاکستان کے لوک گیتوں پر خوب رقص کیا۔

کراچی گیمز میں شرکت کرنے والی نیپالی دستے کی ویمنز کھلاڑیوں نے خوب رنگ جمایا۔

سندھ اسپورٹس بورڈ میں کراٹے کی اختتامی تقریب میں پاکستانی لوک گیت بجائے گئے جس پر نیپال کی ویمنز کھلاڑیوں کا جھومنا دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

نیپالی کھلاڑیوں نے مشہور لوک فنکارہ شازیہ خشک کے’’ دانے پہ دانا‘‘ کے علاوہ بھی کئی گیتوں پر خوب رقص کیا ۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین