وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے فوری بعد نوازشریف نے اس پر عمل کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پرہم نے اپنا موقف پیش کردیا ہے،اب ہم سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایمان لانے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی بات کو انہی الفاظ میں آگے بڑھایا،سپریم کورٹ کو یا کسی جج کو ہدف تنقید نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت کے طور پر لاکھڑ اکیا،کیاصرف ہمارے اوپر ہی قانونی حربہ استعمال ہو گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا آئینی اورقانونی طور پر لازم ہے۔
وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ہرفرد کے آئینی اورقانونی حقوق کاضامن ہے،ہمیں مایوسی نہیں، ڈوگرکورٹ کے فیصلے کوبھی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ غلط تھا۔