وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈومور کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات درست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے دنیا کے ڈو مور کو مسترد کرنے کا جواب دیا جبکہ وزیراعظم نے اندرون ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈو مور کی بات کی۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں بیانات کا سیاق وسباق مختلف لیکن مطلب ایک ہی ہے۔