پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اردو بولنے والے پاکستان زندہ باد کہنے والوں کی اولاد ہیں،اردو بولنے والے سندھیوں کانعرہ پاکستان زندہ باد تھا۔
حیدرآباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی پنڈال میں تین سوال لےکر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھیوں اب خاموش رہنےکا وقت گزر گیا،آج پیپلزپارٹی میں بھٹو کی سوچ ہے نہ فلسفہ ہے،یہ آج زرداری لیگ بن چکی ہے۔