اسلام آباد (حنیف خالد) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی آرڈیننس 2017 (ففتھ آف 2017) جو 5 مئی 2017 کو نافذ ہوا تھا پنجاب پراونشیل اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں 3 اگست 2017 تک توسیع ہوگئی ہے اس کی نقول سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب کے تمام وزراء، لیڈر آف دی اپوزیشن پنجاب اسمبلی، چیف منسٹر پنجاب کے تمام خصوصی معاونین، وزیراعلیٰ کے مشیر، تمام پارلیمانی سیکرٹریوں، پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پہنچا دی گئی ہیں۔