• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ ابتدائی سماعت پر عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔

تازہ ترین