• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس، ہری پور جیل میں سماعت، 57ملزمان پر فرد جرم عائد

کھلا بٹ(نا مہ نگار)مشا ل قتل کیس کی سینٹرل جیل ہری پور میں سماعت میں 57؍ ملزما ن پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔

مقدمے کی آج بدھ کو دوبارہ سماعت ہوگی جس میں شہادتیں طلب کئے جانے کا امکان  ہے ۔

ذرائع کے مطابق مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے شعبہ جرنلز م کے طالبعلم مشال کے قتل کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں ہوئی جہاں دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیمپ کو رٹ قائم کیا اور مقد مے  کی سماعت عدالت کے جج فضل سبحان نے کی سما عت کے دو ران عدا لت نے تما م 57؍ ملز ما ن پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جسکے بعد مزید سما عت مؤخر کردی گئی دوسر ی جا نب آ ج مقد مے کی سماعت دوبارہ سینٹرل جیل میں شروع ہو گی جسمیں مقد مے کی شہا دتیں طلب کئے جا نے کا امکا ن ہے۔ سما عت کے مو قع پر ملز ما ن کی جا نب سے وکلا ء کی کثیر تعداد کے علا وہ سپر ٹنڈ نٹ جیل قیو م خا ن ،ڈا ئر یکٹر پرا سیکیو شن ظفر عبا س بھی مو جو دتھے۔

تازہ ترین