امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر خودتماشا بن گئی ہے اور ملک کے وقار کو بھی دھبہ لگارہی ہے،وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وزیر خزانہ مستعفی ہونے کو تیار نہیں۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر خزانہ اور حکمران خاندان احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سیاست کرپشن میں گم اور جمہوریت مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہورہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ نیب نےاپنی ساکھ بر ی طرح متاثر کی ہے،مچھروں کو پکڑنا اورمگر مچھوں کو چھوڑ دینا نیب کے لیے معمولی بات ہے۔