پشاور ( وقائع نگار )حج آرگنائزرز آف پاکستان (ہوپ ) کے مرکزی چیئرمین حاجی ثناء اللہ خان نے آئندہ سال عازمین حج کو مزید بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سعودی حکام جلال محمد السلفی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں‘ حاجی ثناء اللہ نے’’ جنگ‘‘ کو بتایا کہ ملاقات میں حج 2017 ءکے انتظامات کے حوالے تبادلہ خیال کیاگیا جس میں سعودی حکام نے نجی حج کے تحت حجاج کرام دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر آئندہ عازمین حج کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میں ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیاگیا اور کہاگیاکہ پاکستان حکومت بھی انڈونیشیا اور ملائشیا کی طرز پر عازمین حج کو تربیت فراہم کرے انہوں نے کہاکہ آئندہ حج موسم گرما میں آرہا ہے اس لئے حاجیوں کو گرمی اور دھوپ سے بچانے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجارہا ہے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت آنیوالے حاجیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اس لئے حکومت پاکستان کو نجی حج سکیم پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ملاقات کے دوران سعودی حکام نے حج آرگنائزرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔