• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹربرانچ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ پر ایکسائز انسپکٹر سمیت تین اہلکارمعطل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں موٹر برانچ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کرنے پر ایکسائز انسپکٹر، ایم پی ٹی سی اور کلرک کو معطل کر دیا گیا جبکہ ای ٹی او سے جواب طلبی کر لی گئی، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوند ل نے دیگر عملہ کے ہمراہ گزشتہ روز چکوال ایکسائز دفتر کا دورہ کیا ۔ انسپکشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ موٹر برانچ کا ریکارڈ ہی اپ ڈیٹ نہیں جس کا ڈائریکٹر ایکسائز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر سرفراز، ایم پی ٹی سی امتیاز اور سٹینو کم کلرک کاظم کو معطل کرتے ہوئے ان کا تبادلہ راولپنڈی ایکسائز ڈائریکٹوریٹ میں کر دیا۔ ای ٹی او چکوال امجد علی خان سے اس معاملے کی وضاحت طلب کر لی گئی۔
تازہ ترین