اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں طلوع ہوتی بہار کو نہیں روک سکتے،کرپشن ناسور ہے، لیکن سیاسی عدم استحکام ترقی میں رکاوٹ ہے،غیروں کی جنگیں لڑنے سے پاکستان کے حصے میں صرف نقصان ہی آیا، ریاست نے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔
سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ماضی کی غلطیوں کے بکھرے کانٹے آج ہمیں سمیٹنے پڑ رہے ہیں، امن و امان سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگوں کا فائدہ غیروں کو جبکہ نقصان پاکستانی عوام نے برداشت کیا۔