لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے مشاورتی اجلاس کی وجہ سے سینیٹر سراج الحق سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرسکے ۔بتایا گیا ہے چونکہ شوریٰ اجلاس پہلے سے طے شدہ تھا اور انہیں سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی تاخیر سے موصول ہوااسلئے وہ شریک نہ ہو سکے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں منعقد ہوا ۔
اجلاس سے میں این اے 120میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی شکست کی وجوہات پر غور کیا گیا اور دیگر امور کے علاوہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے این اے 120میں بھرپور انتخابی مہم نہ چلانے اور پارٹی کو کم ووٹ پڑنے پر لاہور کے ذمہ داران پر برہمی کا اظہار کیا جس پر جماعت اسلامی کے رہنما ذکراللہ مجاہد نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔