اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ملک محبوب قادری، ملک بشیر احمد نظامی، حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی، محمد ارشد مہر، علامہ اظہر فاروقی اور مفتی تصدق حسین شامل تھے۔ شجاعت حسین نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے،نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔