• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی دعوت پر گوادر ٹاسک فورس کا 12رکنی وفدشنگھائی پہنچ گیا

گوادر(نامہ نگار)چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر گوادر ٹاسک فورس کا 12رکنی وفدہفتےکو 10روزہ دورے پر شنگھائی میں پہنچ گیاہے ۔یہ وفد حکومت بلوچستان کے سینئرحکام،سیاسی و سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں پر مشتمل ہے جس کے فوکل پرسن سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی حافظ عبدالماجد ہیں جبکہ وفدمیں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر ڈاکٹر سجاد حسین،گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیرجان بلوچ،حکومت بلوچستان کے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالواحد کاکڑ،شاہد سلیم قریشی،انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر آغا حسین رضا،محکمہ بی اینڈآر کے سی پیک کے عارف شاہ،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب، سابق صوبائی وزیر جی ڈی اے ظہور احمد بلیدئی،نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے سیکریٹری طاہرہ خورشید،آر سی ڈی کونسل گوادرکے ناصر سہرابی،اور مریم سلیمان شامل ہیں۔یاد رہے کہ مزکورہ وفد کی سربراہی چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کررہے ہیں جو کہ گوناں گوں مصروفیات کی وجہ سے دورے کے دوسرے مرحلے پر بیجنگ پہنچیں گے۔

تازہ ترین