• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام مہدی عاکف انتقال کر گئے ،سراج الحق کا نماز جنازہ کی اجازت نہ دینے پر اظہار مذمت

قاہرہ،اسلام آباد (اے پی پی، نیوز رپورٹر)  مصر کی سب سے بڑی دینی اور سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف دوران حراست نامناسب طبی سہولیات کے باعث انتقال کر گئے۔ انہیں جیل سے چند روز قبل طبیعت بگڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا اور صحت خراب ہونے کے بعد بھی انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  مہدی عاکف کی نماز جنازہ کی اجازت نہ دینے  کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت کے لئے باعث شرم قرار دیاہے۔جامع مسجد منصورہ میں مہدی عاکف کی غائبانہ نماز جنازہ بھی  ادا کی گئی۔

تازہ ترین