• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزین مری کاخیر مقدم،دیگر ناراض بلوچ رہنما بھی واپس آجائیں :لیاقت بلوچ

ملتا ن (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن واپس آرہاہے لیکن دشمن پھر سے حالات خراب کرنے کے درپے ہے ،سوئٹرزلینڈ میں بلوچستان میں علیحدگی کا تاثر دینے کے لئے بینر، کتبوں کی نمائش کے پیچھے کلبھوشن کو آلہ کار بنانے والا بھارت ہے، نریندر مودی پاکستان دشمنی کی ہر سرحد پار کر رہاہے ، ناراض بلوچ رہنمااور نوجوان راضی ہورہے ہیں ، بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے، وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ کے مطابق اور پچاس ہزار خالی اسامیوں پر بے روزگار بلوچ نوجوانوں کو روزگار دیاجائے ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ سی پیک کی ترقی کے ثمرات سے بلوچستان کے عوام کو پورا پورا حق ملناچاہئے ، انہوں نے کہاکہ گزین مری کی پاکستان واپسی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ تمام ناراض بلوچ رہنما اور نوجوان پاکستان واپس آئیں اور حکومت ان کیلئے عام معافی کااعلان کرے ۔
تازہ ترین