کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس کے گراؤنڈ فلور پر غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ واقع ہے، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے فرسٹ فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے میں ابھی مزید وقت درکار ہے اس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے دوران دھماکے کی آواز بھی آئی، جو ممکنہ طور پر سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔