• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sanctions On Iran Without Benefit Exercises Sergei Lavrov

ایرانی جوہر ی دھماکے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے پر شبہات کا اظہار کیا تو روس نے تہران پر یکطرفہ پابندیوں کو بے فائدہ مشق قراردیدیا ۔

ہفتے کو ایران نے دو ہزارکلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل تجربے کے جواب میں ایٹمی معاہدے کے مستقبل پر شبہات کا اظہار کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ تعاون بڑھانا معاہدے کے خلاف ہے ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کہا کہ ایران پر امریکا کی جانب سے مزید یکطرفہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ،یہ اقدام کس طرح غلط ہوتا ہے، اس کا اندازہ امریکا کو 50 سال قبل کیوبا کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ہونا چاہئے ۔

تازہ ترین