• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس میں کرپشن کا توڑ صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، ٹی آئی یو آفیشل

لندن (نیوز ڈیسک) ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) کے مطابق تعلیم دے کر ہی ٹینس پلیئرز کو سٹے بازی سے متعلق کرپشن کے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہے، ٹی آئی یو کے انفارمیشن منیجر فل سوڈیک نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارا یونٹ اس حوالے سے پلیئرز کو آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس مقصد کیلئے ہم نے حال ہی میں اپنے سٹاف میں 2نئے ممبران کو شامل کیا ہے، سوڈیک 30برس تک کرائم انویسٹی گیشن کرنے والے پولیس آفیسر بھی رہے ہیں تاہم انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالے ابھی دو برس ہوئے ہیں ان کے یونٹ کو 2016میں 292میچ الرٹس موصول ہوئے جس میں سٹے باز کمپنیوں نے دنیا بھر میں منعقدہ ایک لاکھ 20ہزار پروفیشنل میچز میں غیر معمولی رجحان دیکھ کر انہیں مطلع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اس سلسلے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے جس کیلئے بہترین عمر 10-11سال ہوتی ہے۔

تازہ ترین