• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے 1000کلو گرام مردہ گوشت اورمغوی بازیاب کرالیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نےچوری شدہ کار، 1000کلو گرام مردہ گوشت اور مغوی اغوا بازیاب کرالیا، 409لیٹر شراب برآمد،11اشتہاریوں،05عدالتی مجرمان سمیت68 ملزمان کو گرفتار کیا اور3952مسافروں کو مدد فراہم کی۔ پنجاب ہا ئی وے پٹرول دلیل پور نے چوری شدہ کار IOT/17311برآمدکر کے مالک کو واپس کی،مغوی اغوء عبدالرشید کوکلر کہار سے بازیاب کروایا ۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس جھنگ نے گاڑی نمبریLEH/3878 سے 1000 کلو گرام مردہ گوشت برآمد کر کے منیر احمد ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔
تازہ ترین