• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کے وکیل محمد امجد پرویز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج پیر کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔دریں اثناء رات گئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آج پیر کو طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین